حکومت مخالف گروپوں کی حمایت کرنے والے پومپیو اور بولٹن سمیت 61 امریکیوں پر ایران کی جانب سے پابندیاں عائد

2022/07/17 15:25:25
شیئر:

ایرانی وزارت خارجہ نے 16 تاریخ کو "پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن" کی حمایت کرنے والے 61 امریکیوں کی نئی فہرست جاری کی اور مذکورہ افراد پر قانون کے مطابق پابندیاں عائد کردیں۔
اس فہرست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے  کئی اعلیٰ عہدے دار اور ٹرمپ کے قریبی لوگ شامل ہیں، جن میں سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، اور ٹرمپ کے ذاتی اٹارنی اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جیولیانی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ مذکورہ امریکیوں نے جان بوجھ کر "پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن" کی حمایت کی۔
رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ اس سال، ایران نے جنوری اور اپریل میں متعدد امریکیوں پر پابندیاں عائد کیں۔ موجودہ پابندیاں ایسے وقت لگائی گئی ہیں جب امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کا اپنا پہلا دورہ مکمل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی جوہری معاملے پر جامع معاہدے میں شامل فریقین کے درمیان مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔