وانگ جیا نان نے مردوں کی لانگ جمپ کا ٹائٹل جیت کر چین کی جانب سے تاریخ رقم کردی

2022/07/17 15:23:12
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو، یوجین، اوریگون، امریکہ میں منعقدہ 2022 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مردوں کے لانگ جمپ فائنل میں چین کے کھلاڑی وانگ جیا نان نے 8.36 میٹر کے اسکور کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے موجودہ عالمی  ایتھلیٹکس   چیمپئن  شپ میں  چینی ٹریک اینڈ فیلڈ ٹیم کے لیے پہلا طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔یوں اس فتح کے ساتھ وہ اس ایونٹ کے فیلڈ مقابلوں میں پہلے  چینی ورلڈ چیمپئن بھی بن گئے ہیں۔