جی ٹونٹی وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی طرف سے غذائی تحفظ اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل

2022/07/17 15:29:47
شیئر:

جی ٹونٹی وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کا اجلاس 16 جولائی کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں غذائی تحفظ اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون سمیت امور پر اتفاق رائے ہوا۔

اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں، انڈونیشیا کی وزیر خزانہ اندرا باہیا نے کہا کہ اراکین نے متعدد شعبوں پر اتفاق کیا ہے، جن میں غذائی تحفظ کو فروغ دینا، وبا سے بچاؤ اور ردعمل کے لیے مالیاتی میکانزم کے قیام کی حمایت کرنا، عالمی ٹیکس معاہدے کے لیے کام کرنا، صاف توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ فراہم کرنا شامل ہے۔
بینک آف انڈونیشیا کے سربراہ پیری واجیو نے کہا کہ جی ٹونٹی ممالک نے مہنگائی اور سست شرح نمو کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ درست میکرو اکنامک پالیسیاں اپنانے کا عہد کیا۔
انڈونیشیا اس سال جی ٹونٹی کا چئیرمین ملک ہے۔جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کا اجلاس 15 تاریخ کو شروع ہوا ۔ یہ اجلاس  آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے  منعقد ہوا۔