شام کے قبائلی نمائندوں نے ہر قسم کی جارحیت کے خلاف اتحاد کا اعادہ کیا

2022/07/17 15:39:15
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق  16 جولائی کو شام کےمشرقی  صوبہ دیر الزور میں متعدد قبائل کے نمائندوں نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں تمام قبائل پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور علیحدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کریں، اور شام کے اقتدار اعلیٰ ، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کے  تحفظ کے لیے کوشش کریں۔
قبائلی نمائندوں نے بھی دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ میں شامی حکومتی افواج کی حمایت کا اظہار کیا اور امریکہ اور امریکہ کی حمایت حاصل  کرنے والی "سیرین ڈیموکریٹک آرمی" کی شام کے خلاف سازش کی بھرپور مخالفت کی۔