امریکہ میں مہنگائِی سے معمر طبقہ بھی بری طرح متاثر

2022/07/18 10:21:37
شیئر:

حالیہ مہینوں میں، امریکہ میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اورقیمتیں بلند رہی ہیں ،جس کی وجہ سے بیشتر امریکیوں کو  معاش  کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا چیلنج درپیش ہے۔مہنگائی سے شدید متاثرہ طبقے میں معمر افراد بھی شامل ہیں ،بڑھتے ہوئے کے اخراجات کے باعث اُن کے معمولات زندگی کو ایک بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔

 ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بے شمار بزرگ اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں مشکلات درپیش ہیں ۔ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 سے 75 سال کی عمر کے زیادہ تر امریکی شہری  افراط زر کے بارے میں مسلسل فکر مند ہیں۔جبکہ امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق، 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا غربت سے دوچار ہونے کا خطرہ نوجوانوں سے کہیں زیادہ ہے۔