زیادہ تر ڈیموکریٹس 2024 میں بائیڈن کو صدارتی امیدوار کے طور دیکھنا نہیں چاہتے، نیویارک ٹائمز

2022/07/18 15:47:03
شیئر:

نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں ایک سروے کے نتائج شائع کئے۔ ان نتائج کے مطابق امریکی عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس صورت حال کی وجہ بائیڈن کی غلط پالیسیاں ہیں۔ سروے میں شریک کلیو لینڈ کے صرف 26 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ پارٹی کو  2024 میں بائیڈن کو  دوبارہ نامزد کرنا چاہیے۔اس سروے کے مطابق، صدر بائیڈن کو اپنی ہی پارٹی کے اندر سے ایک خطرناک سطح پر شکوک و شبہات کا سامنا ہے، 64 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ 2024 کی صدارتی مہم میں ایک نئے معیار کے حامل امیدوار کو ترجیح دیں گے۔  سروے کے مطابق معیشت اور افراط زر کے بارے میں وسیع تر خدشات نے بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی ہے۔