
فوربز میگزین کے ایک تازہ مضمون کے مطابق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں
اور افراط زر نے حالیہ گرمیوں میں بہت سے امریکی کاروباری اداروں کو ملازموں کی
تعداد کو کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے یوں امریکہ میں بے رزگاری کی ایک بڑی لہر
متوقع ہے۔ حالیہ دونوں ملازمین کو ان کے کاروباری اداروں کی جانب سے نوکری سے نکالے
جانے کے نوٹسز مسلسل موصول ہور ہے ہیں۔
گزشتہ اختتام ہفتہ پر محکمہ محنت کی جانب
سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے244,000 لوگوں نے بے روزگاری الاؤ نس کے حصول
کے درخواست دی جو آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے اور اس میں گزشتہ ہفتے سے 3.4 فیصد
کا اضافہ ہوا ہے۔