امریکی نظام تعلیم میں عدم مساوات ملک میں واضح معاشرتی تقسیم کا باعث ہے، احتساب دفتر

2022/07/18 16:03:06
شیئر:

امریکی حکومت کے دفتر احتساب نے حالیہ دنوں ایک رپورٹ جاری کی۔ جس کے مطابق امریکہ میں نظام تعلیم میں عدم مساوات موجود ہے۔ تعلیمی ادارے رنگ، نسل اور معاشرتی حیثیت کے مطابق طلبہ کو داخلہ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بچوں میں اوائل عمری ہی سے نظریاتی تفرقات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ عدم مساوات امریکی معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے۔