امریکہ کو تائیوان سے متعلقہ مسائل پر آگ سے کھیلنا بند کرنا چاہیے،ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر

2022/07/18 19:16:22
شیئر:
18 جولائی کو ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چو فنگ لین نے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے تائیوان کو تقریباً 108 ملین امریکی ڈالر مالیت کے ٹینک اور فوجی  پرزہ جات  فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو  ایک چین کے اصول اور  چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔امریکہ کے اقدامات نے تائیوان کو مسلح کرنے اور چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے کے اس کے مذموم ارادے کو پوری طرح بے نقاب کر دیا۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ "تائیوان کارڈ" کھیلنے کی اپنی کوشش ترک کر دے اور تائیوان سے متعلقہ مسائل پر آگ سے کھیلنا بند کرے۔