چین میں کلیدی صنعتی چینز اور سپلائی چینز منظم طور پر بحال

2022/07/18 10:17:41
شیئر:

 

چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے شعبہ فارکاسٹ کے ڈائریکٹر چانگ یوشیان کے مطابق ملک میں انسداد وبا کی مجموعی بہتر صورتحال کے ساتھ، کلیدی صنعتی چینز   اور سپلائی چینز  منظم طریقے سے بحال ہو  چکی ہیں، اور صنعتی پیداوار بتدریج بحال ہوئی ہے۔ یہ اشاریے مئی میں مستحکم اور بحال ہوئے ہیں جبکہ جون میں 3.9 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ نمایاں طور پر  بہتر ہوئے ہیں۔ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری تیزی سے بحال ہوئی ہے، اور اس کا اہم کردار  مزید مضبوط ہوا ہے۔ جنوری سے جون تک، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اضافی قدر میں سالانہ 9.6 فیصد اضافہ ہوا، جو مینوفیکچرنگ کی شرح نمو سے 6.8 فیصد زائد ہے۔

مصنوعات کی تیاری کی صنعت نے بھی واضح طور پر ترقی کا رجحان ظاہر کیا ہے۔مئی میں مصنوعات کی تیاری کی صنعت کی اضافی قدر میں پچھلے ماہ کے مقابلےمیں 9.2 فیصد اضافہ ہوا۔ متعدد نوعیت کے دباؤ کے باوجود یہ صنعت مثبت ترقی کی جانب گامزن رہی ہے ۔اعداد و شمار پوری طرح سے ظاہر کرتے ہیں کہ چین کے طویل مدتی صنعتی اقتصادی آپریشن کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے، صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور سبز تبدیلی  ترقی کے لیے  مضبوط قوت محرکہ ہے، اور صنعتی مصنوعات کی بین الاقوامی مسابقتی خوبیاں اب بھی نسبتاً نمایاں ہے۔ سال کی دوسری ششماہی میں بھی صنعتی معیشت کی ترقی مستحکم اور بہتر رہے گی۔