امریکی رپورٹ کا نام نہاد چین سے متعلق مواد چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرتا ہے،وزارت خارجہ

2022/07/18 16:28:27
شیئر:

18 جولائی کو  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا  کہ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے 14 تاریخ کو کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ  میں  "سنکیانگ سے متعلق نام نہاد مسائل" کے ذریعے چین پر ایک بار پھر بے بنیاد الزامات لگائے  جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور  کسی  حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ سنکیانگ سے متعلق نام نہاد مسائل انسانی حقوق، قومیتی یا مذہبی مسائل نہیں ہیں بلکہ تشدد، دہشت گردی اور علیحدگی مخالف مسائل ہیں۔
وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ امریکہ  اپنی ہی انسانی حقوق کے مخدوش صورتحال  پر آنکھیں بند کرتے ہوئے  دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کے لیے جھوٹ پھیلاتا چلا آ رہا ہے۔ سنکیانگ سے متعلق جھوٹ پھیلانے اور سنکیانگ سے متعلقہ معاملات کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنے کی امریکا کی کوشش ناکامی ہی میں ختم ہوگی۔