سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ

2022/07/18 18:30:42
شیئر:

چین نے حال ہی میں 2022 کی پہلی ششماہی کے لیے اقتصادی اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق  چین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) سال بہ سال 2.5 فیصد بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ ماضی کے  مقابلے میں رواں  سال کی پہلی ششماہی میں معاشی نمو نسبتاً سست رہی لیکن اس سال خصوصی اقتصادی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کی معیشت کے لیے غیر متوقع عوامل کے جھٹکے کو برداشت کرنا اور ترقی کو برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں  ہے۔