امریکہ خطرناک انداز میں پرتشدد آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، بلیک سٹار نیوز

2022/07/18 15:53:06
شیئر:

امریکی نیوز ادارے بلیک سٹار نیوز کی تازہ اشاعت میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں نسلی تقسیم بہت زیادہ گہری ہو رہی ہے اور امریکی معاشرہ اس وقت انتشار کا شکار ہے۔ امریکہ میں آئے روز  ہونے والے گن وائلنس کے واقعات میں بہت سے معصوم لوگ اپنی جان گنواتے ہیں یا معذور ہو جاتے ہیں۔ امریکی معاشرے میں برداشت کا عنصر کم ہورہا ہے۔ مضمون نگار نے کہا ہے ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم ایک ایسا ملک بن چکے ہیں جہاں تارکینِ وطن خاص طور پر سیاہ فاموں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے اور جہاں غریبوں کو سڑکوں پر تڑپنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔