عالمی برادری کو برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں، چینی وزارت خارجہ

2022/07/18 16:42:36
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اٹھارہ تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں اور ان جاں بحق ہونے والے لوگوں کو انصاف دلانا چاہیے۔ 
بی بی سی اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغانستان میں تعینات برطانوی "اسپیشل ایئر سروس" کے ارکان نے بارہا جنگی قیدیوں اور غیر مسلح شہریوں کو قتل کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس وقت انسانوں کو  "قتل کرنے کا مقابلہ"  تھا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ وین بین نے کہا کہ متعلقہ رپورٹس چونکا دینے والی اور اشتعال انگیز ہیں۔ اس سے قبل افغانستان میں امریکی اور آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کے بارے میں واقعات سامنے آ چکے ہیں ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انسانی حقوق کو پامال کیا، یہ تمام واقعات   الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں، بلکہ طویل المدتی، منظم اور عام ہونے والے واقعات ہیں۔
جناب وانگ نے کہا کہ "حقائق نے بار بار دکھایا ہے کہ وہ ممالک جو 'انسانی حقوق کے دفاع' کے بارے میں سب سے زیادہ شور مچاتے ہیں، وہ 'قاتل' ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے۔"