چین کے ہائی اسپیڈ ریلوے ڈیزائن انفراسٹرکچر کی عالمی پزیرائی

2022/07/19 10:39:10
شیئر:

ابھی حال ہی میں، انٹرنیشنل یونین آف ریلوے نے چینی ساختہ "ہائی اسپیڈ ریلوے ڈیزائن انفراسٹرکچر"  اور "ہائی اسپیڈ ریلوے ڈیزائن پاور سپلائی" کے معیارات جاری کرتے ہوئے ان کا نفاذ کیاہے۔یہ دونوں معیارات متعلقہ شعبوں میں ریلوے کے پہلے بین الاقوامی معیارات بھی ہیں۔

ریلوے کی صنعت میں انٹرنیشنل یونین آف ریلوے  سب سے بااثر پیشہ ور بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس مرتبہ جاری کردہ دونوں معیارات کی صدارت چینی ماہرین نے کی، جس میں فرانس، جرمنی، جاپان، اسپین اور اٹلی سمیت دس سے زائد ممالک کے 20 سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔ انہیں مرتب کرنے میں 4 سال لگے ہیں۔

2021کے آخر تک، چین کی ہائی اسپیڈ ریلوے کی آپریٹنگ مائلیج 40,000 کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے، جو دنیا میں ہائی اسپیڈ ریلوے کی کل مائلیج کا دو تہائی سے زائد ہے۔ حالیہ برسوں میں، ایشیائی، افریقی اور یورپی ممالک میں چینی معیارات کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کردہ ریلوے کو توسیع دی گئی ہے، جس سے ذرائع نقل و حمل کی بہتری کے ساتھ  ساتھ متعلقہ ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو نئی تحریک ملی ہے۔