بیجنگ میں چینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی پانچویں کونسل کے پہلے اجلاس کا انعقاد

2022/07/19 15:31:13
شیئر:
19 تاریخ کو چینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی پانچویں کونسل کا پہلا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔شرکاء نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین کے انسانی حقوق کے نصب العین نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، مستقبل میں، چینی خصوصیات کے ساتھ انسانی حقوق کے نظریاتی نظام اور اظہار رائے کی صلاحیت  کو مضبوط بنانے  اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے سلسلے میں چین کی قیادت  کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں "چینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کی چوتھی کونسل کی ورک رپورٹ" اور ترمیم شدہ  "چینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کے چارٹر" کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی اور پانچویں کونسل  کے ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور سرکردہ باڈیز کا انتخاب کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ  نئے دور میں چین کے انسانی حقوق  کی ترقی کو درپیش نئی صورتحال اور نئے کاموں کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے، بیرونی ممالک کے ساتھ وسیع تبادلے، غیر ملکی این جی اوز، تھنک ٹینکس کے ساتھ تبادلے اور تعاون کی ضرورت ہے ، اور چین کو یونیورسٹیوں، اور اقوام متحدہ جیسے کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ لینا چاہیے، اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی سرکاری دستاویزات میں چین کے انسانی حقوق کے تصورات اور تجاویز کو شامل کرنے کو فروغ دینا چاہیے۔