امریکہ کا اصل ہدف کون ہے؟

2022/07/19 16:04:40
شیئر:

نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت روس کے خلاف پابندیوں سے "سبق سیکھ رہی ہے"، اور ان تجربات کو چین اور دیگر ممالک پر عائد  برآمدی پابندیوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ "امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرے" کو روکا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ چین کو ایک "خیالی دشمن" سمجھتا ہے اور چین کو بہت سے شعبوں میں محدود کرنے یا حتیٰ کہ دبانے کی پالیسیاں اپناتا ہے، جس سے اس کے پیچھے زوال کی مضبوط تشویش ظاہر ہوتی ہے۔