چین میں عالمی زرعی ثقافتی ورثہ کانفرنس کا انعقاد

2022/07/19 10:01:25
شیئر:

 اہم عالمی زرعی ثقافتی ورثہ کانفرنس  اٹھارہ تاریخ کو چین کے صوبہ زےجیانگ کی  کاونٹی چھینگ تھیان میں  منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا موضوع رہا "مشترکہ زرعی ورثے کا تحفظ اور جامع دیہی احیاء  کا فروغ " ۔ ایران ، جاپان ، جنوبی کوریا  ، تھائِی  لینڈ ، تنزانیہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور دیگر ممالک کے زرعی حکام اور چین میں تعینات  متعدد  سفارتی اہل کاروں  کے علاوہ متعلقہ بین الاقوامی اداروں اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی۔شرکاء نے اہم عالمی زرعی ثقافتی ورثے اور خوراک کے نظام کی لچک داری ، دیہی پائیدار ترقی، اور کسانوں کے معاش میں بہتری جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔  

کانفرنس آن لائن اور آف لائن دونوں  طریقوں سے منعقد کی گئی ۔  چین کی  تجویز کی روشنی میں  منعقدہ  مذکورہ کانفرنس  کا مقصد  کثیر الجہتی تعاون کے لیے ایک تبادلہ پلیٹ فارم کی تشکیل ،  یکساں اقدامات پر بین الاقوامی اتفاق رائے کا حصول ، دیہی احیاء کے امور کا فروغ اور زرعی تہذیب  کی میراث کو بروئے کار لانا  ہے ۔