افریقی ممالک چین سے زیادہ مغربی ممالک کے مقروض ہیں، ڈیبٹ جسٹس

2022/07/20 15:07:24
شیئر:

ڈیبٹ جسٹس کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ افریقی ممالک نے مغربی کو چین سے تین گنا زیادہ قرض ادا کرنا ہے۔ اس رپورٹ نے مغرب کے ان نام نہاد دعوؤں کو غلط ثابت کردیا ہے جن میں کہا جاتا رہا ہے کہ "چین نے افریقی ممالک کو قرض کے جال" میں پھنسا لیا ہے۔ ڈیبٹ جسٹس  کے مطابق بہت سے افریقی ممالک مغربی بینکوں، تیل کے تاجروں اور اثاثہ جات کے منتظمین کے مقروض ہیں۔
 چین نے وبائی امراض کے دوران G20 کی قرض معطلی اسکیم میں حصہ لیا،  جبکہ مغرب کے نجی قرض دہندگان نے ایسا نہیں کیا۔