امریکہ کو اب بھی سے شدید وبائی خطرات کا سامنا ہے، اے بی سی نیوز

2022/07/20 15:04:15
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے معروف امریکی طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کو اب بھی شدید وبائی خطرات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کو سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہیے۔ معروف امریکی ماہر برائے امراض متعدی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق امریکہ میں ماسک کی پابندی اب بھی ضروری ہے۔ انہوں نے خبرار کیا کہ امریکہ میں روزانہ اموات کی شرح میں گزشتہ ماہ سے 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جو تشویش ناک ہے۔وائٹ ہاؤس کے کووڈ رسپانس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آشیش جھا نے اتوار کے روز اے بی سی  کو بتایا کہ رواں ہفتے  BA.5 قسم کے  وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوا جو خطرے کی علامت ہے۔