نویں چین۔یورپی یونین اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مکالمے کا ورچوئل انعقاد

2022/07/20 10:29:38
شیئر:

 

انیس جولائی کو چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ نویں چین۔یورپی یونین اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مکالمے کا ورچوئل انعقاد کیا گیا ہے۔ چین اور یورپی یونین نے چار موضوعات پر عملی، موثر اور واضح بات چیت کی اور میکرو اکنامکس، صنعتی اور سپلائی چین، تجارت و سرمایہ کاری، اور مالیاتی تعاون اور تبادلے پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں اور چین یورپی یونین کے صحت مند اور مستحکم تعلقات اور فریقین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سازگار ہیں۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی معیشت اور مالیاتی منڈیوں کے استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور  ڈبلیو ٹی او کے تحت اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور اسے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے کاروباری اداروں کے لیے بہتر کاروباری ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا جبکہ مالیاتی صنعت میں دو طرفہ کھلے پن اور ریگولیٹری تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔