چوبیس سالہ لڑکی گوناسی کا ترقی و خوشحالی کا سفر

2022/07/20 10:31:14
شیئر:

چوبیس سالہ گوناسی لاہو قومیت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے جس نے گزشتہ سال کالج سے گریجویشن کے بعد شہر میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے بجائے چین کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں واقع اپنے آبائی علاقے بنلی گاؤں میں ایک کافی شاپ کھولی۔

ایک دورافتادہ علاقے ہونے کے باعث اس علاقے میں غربت کی شرح بیالیس فیصد سے زائد تھی۔اہدافی انسداد غربت اور دیہی احیاء کی ترقی کے ساتھ، بنلی گاؤں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ 2019 سے، متنوع ثقافتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے بنلی گاؤں صنعتی ترقی اور ثقافتی سیاحت کو مربوط کرنے والا ایک خوبصورت گاؤں بن چکا ہے۔

گوناسی نےآبائی شہر میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد کو دیکھتے ہوئے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مقامی حکومت کی مدد سے 2021 میں گونا سی نے ایک کافی شاپ کھولی۔ کافی ہاؤس میں پانچ ملازمین ہیں اور سبھی گاؤں کے ہیں۔ گونا سی پر امید ہے کہ وہ گاؤں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمتیں تلاش کرنے اور اپنے علاقے میں ہی کاروبار شروع کرنے کی جانب راغب کریں گی۔