شام کی جانب سے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

2022/07/20 15:09:19
شیئر:

بیس جولائی کو شام کی وزارت خارجہ نے سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی باہمی برابری کے اصول کے تحت شام نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت یوکرین کی حکومت نے 2018 سے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر کھے ہیں۔ اس وقت یوکرین کی حکومت نے یوکرین میں شامی سفارت خانے میں کام کرنے والے شامی سفارت کاروں کے لیے رہائشی ویزوں کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس سے انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا تھا۔ یوکرین میں شامی سفارت خانے کو یوکرین کی حکومت کے معاندانہ رویے کی وجہ سے آپریشن معطل کرنا پڑا۔