بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراط زر نے امریکی شہریوں کی نفسیاتی الجھنوں کو مزید بڑھا دیا ہے، امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن (اے پی اے)

2022/07/20 15:05:51
شیئر:

حالیہ دنوں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن (اے پی اے) کی جانب جاری ہونے والے ایک سروے کے نتائج ظاہرکرتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراط زر نے امریکی شہریوں کو شدید نفسیاتی الجھنوں کا شکار بنا دیا ہے۔ جون میں سروےمیں شریک 87 فیصد لوگوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ افراط زر کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔ یہ تعداد اس سے قبل کروائے گئے ایسے ہی سروے سے آٹھ فیصد زائد ہے۔ سروے میں شریک افراد کی دیگر پریشانیوں میں گن وائلنس، قدرتی آفات اور بے روزگاری کے خدشات بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ یہ سروے 18 اور 20 جون 2022 کے درمیان کروایا گیا تھا۔