
امریکی
نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکہ میں کروائے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق
امریکی شہریوں کی اکثریت اپنے ملک کی عمومی صورت حال اور معاشی حالات پرنا خوش ہے۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ ملک کے حالات سنہ 2009 کے
بعد اس وقت بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ سروے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ملک کی
معاشی صورت حال سنہ 2011 کے بعد سے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔
سروے میں شریک 62
فیصد رائے دہندگان نے صدر بائیڈن کے حوالے سے نا پسندیدگی کا اظہار کیا
ہے۔