"دی بیلٹ اینڈ روڈ" بنی نوع انسان کے روشن مستقبل کا راستہ ہے، کھٹمنڈو ٹریبیون

2022/07/21 16:08:19
شیئر:
نیپال کے اخبار کھٹمنڈو ٹریبیون نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں" دی بیلٹ اینڈ روڈ "انیشیٹو کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2013 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے" دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کی تجویز پیش کی۔ آج تک، 149 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیمیں جیت جیت  تعاون کے جذبے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی خواہش کے  ساتھ  اس میں شامل ہو چکی ہیں۔ 
مضمون میں کہا گیا ہے کہ  مشہور چینی کہاوت ہے کہ "اگر آپ امیر ہونا چاہتے ہیں تو پہلے سڑک بنائیں"۔ چین نے 1978 میں اپنی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اپنانے کے بعد سے تمام بڑے شعبوں میں زبردست ترقی کا تجربہ کیا ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر، چین نے نقل و حمل کا قابل عمل نظام تیار کیا۔ آج پوری دنیا چین کے ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے۔