امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی

2022/07/21 10:30:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق20 جولائی کو  امریکہ  میں کیونی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سروے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بیشتر امریکی شہریوں کے نزدیک صدر بائیڈن کی کارکردگی بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان میں سے 60 فیصد نے بائیڈن کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا جبکہ صرف 31  فیصد نے اُن کی حمایت کی۔مزید دیکھا جائے تو  معاشی مسائل سے نمٹنے میں بائیڈن کی کارکردگی کو  انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا جبکہ صرف  28  فیصد جواب دہندگان  نے بائیڈن کے اقدامات کی توثیق کی۔علاوہ ازیں جواب دہندگان نے گن وائلنس ، خارجہ پالیسی اور روس یوکرین تنازعہ جیسے معاملات پر بھی بائیڈن کے اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ مجموعی طور پر 71 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بائیڈن دوبارہ صدر منتخب ہوں۔