انڈونیشیا کے صدر جلد چین کا دورہ کریں گے

2022/07/21 16:23:10
شیئر:

21 جولائی کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اعلان کیا کہ جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو 25 سے 26 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔ وانگ وین بین نے کہا کہ صدر جوکو  بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں اور چین اس وبا کے بعد مشرقی ایشیا کے صدر جوکو  کے پہلے دورے کا پہلا ملک بھی ہے۔یہ  چین اور انڈونیشیا  کی دو طرفہ تعلقات سے منسلک بڑی اہمیت کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ صدر جوکو کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔