چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی رومانوی نام سازی: منگ تھین

2022/07/21 17:10:53
شیئر:

چینی خلائی اسٹیشن کو "تھین گونگ" یعنی آسمانی محل کہا جاتا ہے، خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول کو "تھین حہ "، کارگو خلائی جہاز کو "تھین چو" ، اور خلائی اسٹیشن کے تجرباتی ماڈیولز کو "وین تھین" اور "منگ تھین" کہا جاتا ہے.
چینی خلائی اسٹیشن کا ہر نام چینی تہذیب کے پانچ ہزار سال سے جڑا ہے۔ لفظ "منگ تھین "یعنی آسمان کا خواب ، کی ابتدا تھانگ شاہی  خاندان کے دور  میں مشہور شاعر  لی حہ کے کلام "منگ تھین" سے ہوئی ہے۔ پورے کلام میں چاند کے محل میں نیند میں چہل قدمی کے منظر کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر آسمان پر جانے اور دنیا کو نیچے دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے، جو رومانویت سے بھرپور ہے۔