چین میں بجلی کی مجموعی قومی پیداواری صلاحیت میں اضافہ

2022/07/21 10:45:50
شیئر:

 

انیس جولائی کو چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے جنوری سے جون تک قومی پاور انڈسٹری کے اعداد و شمار جاری کیے۔اعداد و شمار کے مطابق جون کے آخر تک، بجلی کی مجموعی قومی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.44 بلین کلوواٹ رہی ہے، جس میں سال بہ سال 8.1 فیصد کا اضافہ ہے ہے۔ ان میں، ہوا سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 340 ملین کلوواٹ ہے، جس میں سال بہ سال 17.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 340 ملین کلوواٹ رہی ہے، جس میں سال بہ سال 25.8 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے جون تک، ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والے آلات کا مجموعی اوسط استعمال 1,777 گھنٹے رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 81 گھنٹے کی کمی آئی ہے۔ ان میں تھرمل پاور کے استعمال میں 133 گھنٹے ، جوہری توانائی کے استعمال میں 132 گھنٹے  اور ہوا سے توانائی کے استعمال میں 58 گھنٹے کی کمی آئی ہے۔اسی عرصے کے دوران ملک میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں نے پاور پراجیکٹس میں 215.8 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی، جس میں سال بہ سال 14.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں، شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں 63.1 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی، جو سال بہ سال 283.6 فیصد زیادہ ہے۔ پاور گرڈ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری 190.5 بلین یوآن رہی جو کہ سال بہ سال 9.9 فیصد زیادہ ہے۔