چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے سری لنکا کے نئے صدر کو مبارکباد

2022/07/22 19:16:35
شیئر:

بائیس جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے رانیل وکرما سنگھے کو مبارک باد کا پیغام بھیجا  اور انہیں ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سری لنکا ایک دوسرے کے روایتی دوست پڑوسی ہیں۔ 65 سال قبل دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا ہے، جس نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کی ہے۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر وکرما سنگھے کی قیادت میں سری لنکا عارضی مشکلات پر قابو پانے اور اقتصادی و سماجی بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ میں چین سری لنکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صدر وکرما سنگھے اور سری لنکا کے عوام کی کوششوں کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مسلسل آگے بڑھایا جائے گا۔