90 ملین مصدقہ کیسز " امریکی ٹریجڈی" کا اختتام نہیں ہوں گے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/07/22 11:19:40
شیئر:

90 ملین، یہ امریکہ میں کووڈ-19سے متاثرہ افراد کی تعداد ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں  کووڈ-19کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی زائد ہے ، امریکہ اس اعتبار سے بھی دنیا میں سرفہرست ہے۔امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور  کہلاتاہے مگر انسداد وبا کے لحاظ سے وہ دنیا کا ناکام ترین ملک بھی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا سیاسی نظام اور قومی گورننس بھی ناکام ہیں۔امریکی سیاست دانوں نے عوامی زندگی کے بجائے  اپنے ذاتی سیاسی مفادات کو ترجیح دی ہے۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات نزدیک آتے جا رہے ہیں جس میں دونوں سیاسی جماعتیں بھرپور مقابلے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔تاہم اسی دوران ملک کو بلند ترین مہنگائی ،گن وائلنس کے واقعات سمیت متعدد مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اس وقت امریکی سیاست دان ایسے مسائل کے حل میں کافی مصروف ہیں لہذا ان سے یہ توقع بیکار ہے کہ وہ انسداد وبا  پر توجہ دیں گے۔اسی باعث امریکہ میں کووڈ-19 کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ 90 ملین مصدقہ کیسز  اس" امریکی ٹریجڈی" کا اختتام نہیں ہوں گے۔