چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے امریکی بیانیہ رد کر دیا

2022/07/22 10:56:03
شیئر:

21 تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی انتخابات میں چین کی مداخلت کے حوالے سے امریکی حکام کے تبصروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ چین پر بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے حال ہی میں خبردار کیا کہ امریکی انتخابات کو چین، روس، ایران اور دیگر ممالک کی جانب سے غیر ملکی مداخلت کے خطرے کا سامنا ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ چین امریکہ کو نیچا دکھانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔
اس حوالے سے وانگ وین بن نے کہا کہ ایک سابق سینئر امریکی اہلکار حال ہی میں اعتراف کر چکے ہیں کہ دوسرے ممالک میں حکومتوں کو گرانا اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا امریکہ کا طریقہ کار ہے ، لیکن چین کا کبھی بھی یہ انداز نہیں رہا ہے۔چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کے تحت، کبھی بھی دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ترجمان نے امریکہ سے کہا کہ وہ چین پر بلا وجہ الزام تراشی سے گریز کرے اور اپنے مسائل کے حل پرتوجہ مرکوز کرے ۔