یورپی کونسل کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

2022/07/22 11:16:12
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کو  یورپی کونسل نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا، جن میں روس سے سونے اور زیورات کی درآمد پر پابندی، روسی عسکری مقاصد سے وابستہ آلات اور ٹیکنالوجیز پر پابندیاں اور روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں شامل ہیں.
تاہم، روس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں یورپی یونین کے رکن ممالک کو یہ اجازت دیتی ہیں کہ وہ سول ایوی ایشن سیکیورٹی سے متعلق آلات اور ٹیکنالوجی روس کو برآمد کر سکیں ،اسی طرح تھرڈ پارٹی ممالک کی جانب سے روس سے زرعی مصنوعات اور تیل کی درآمد پر پابندیوں میں نرمی برتی گئی ہے جبکہ مذکورہ ممالک روس سے ادویہ اور طبی آلات بھی خرید سکتے ہیں۔
روس کے صدارتی پریس سیکریٹری  نے اکیس تاریخ کو کہا کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں صرف یونین کے اپنے مفادات کو  ہی نقصان پہنچائیں گی اور اس سے روس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اسی روز روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود روس یورپی یونین کے رکن ہنگری کے ساتھ تعاون کو مضبوط  بننائےگا  تاکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں بڑے منصوبوں کے نفاذ کو فروغ دیا جا سکے۔
روسی ماہرین نے نشاندہی کی کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں کے روس پر محدود حقیقی اثرات مرتب ہوں گے اور روسی معیشت پر بھی  زیادہ اثر نہیں پڑے گا ۔