پاکستان میں شدید بارشوں سے 282 افراد ہلاک

2022/07/22 10:29:36
شیئر:

اکیس تاریخ کو پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ملی اطلاع کے مطابق چودہ جون سے ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 282 افراد ہلاک اور 211 زخمی ہوئے ہیں۔اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیس جولائی تک شدید بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں کل 5648 مکانات تباہ ہوئے ، کم از کم 559 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، 22 پل  بہہ گئے اور 1654 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔سیلاب کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 88 افراد ہلاک اور 62  زخمی ہوئے ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شدید بارشوں سے سندھ میں 67 ، پنجاب میں 57 اور خیبرپختونخوا میں 56 افراد جاں بحق ہوئے ۔ پاکستانی حکومت اس وقت بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جنوبی ایشیائی مون سون سرکولیشن آئندہ ہفتے تک فعال رہے گا اور ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔