امریکی پالیسیوں کے سبب توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،روسی ماہر توانائی

2022/07/22 11:24:29
شیئر:

بیس تاریخ کو روسی فیڈریشن آف آئل اینڈ گیس انڈسٹریلسٹ کونسل کے چیئرمین اور توانائی کے ماہر شاولانک نے کہا کہ امریکہ نے توانائی کے صارف سے پروڈیوسر میں تبدیل ہونے کے بعد برآمدات کی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔متعدد امریکی پالیسیوں کا بنیادی مقصد توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور یورپی منڈی پر قبضہ کرنا ہے، تاکہ دولت پر قابض ہوا جا سکے۔
اس سے قبل، روسی ذرائع کے مطابق "نارڈ اسٹریم۔1" قدرتی گیس پائپ لائن کے ذریعے روس کی جانب سے یورپی ممالک کو طویل مدتی گیس سپلائی کی قیمت صرف 300 ڈالر فی ہزار مکعب میٹر ہے، جب کہ قدرتی گیس کی تجارتی منڈی میں اس وقت قدرتی گیس کی قیمت 1700 ڈالر فی ہزار مکعب میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ شاولانک نے مزید کہا کہ امریکہ کا مقصد ہر قیمت پر اقتصادی فوائد حاصل کرنا ہے ، یورپی قدرتی گیس کی مارکیٹ پر قبضے اور یورپی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں امریکہ روس۔ یوکرین تنازع اور روس کے خلاف مغربی پابندیوں سے حقیقی فائدہ اٹھانے والا ملک بن چکا ہے۔
شاولانک کے مطابق امریکہ کا مقصد آزاد مسابقت کے ذریعے مفاد کا حصول نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اپنی گیس کمپنیوں کو ہر قیمت پر منافع بخش بنانا ہے۔