دروپادی مورمو بھارت کی دوسری خاتون صدر منتخب

2022/07/22 10:49:55
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کو انڈین ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار دروپادی مورمو صدارتی انتخاب میں 64 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارت کی 15ویں صدر منتخب ہو گئیں۔دروپادی مورمو بھارت کی دوسری خاتون صدر کے ساتھ ساتھ پہلی قبائلی صدر بھی ہیں جو 25 جولائی کو حلف اٹھائیں گی۔
    64  سالہ دروپادی مورمو کا تعلق اوڈیشہ کے ضلع میور پینج کے ایک قدیم اور بڑے قبیلے سے ہے۔ انہوں  نے بطور استانی بھی کام کیا اور بعد میں عملی سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کے حوالے سے غیر منصفانہ قوانین کے خاتمے کے لیے بھی کردار نبھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دروپادی مورمو ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں جن کا تعلیمی میدان میں وسیع تجربہ ہے۔