پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ماہرین
نے گواہوں کی مدد سے ایک ایسے شخص کا خاکہ تیار کیا ہے جو اپریل میں کراچی
یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر حملے میں ملوث مشتبہ افراد میں سے ایک ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس شخص کی تلاش میں ان
کی مدد کریں۔
باخبر شخصیات کے مطابق، زائب نامی ملزم کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس
انسٹی ٹیوٹ پر حملے کا مرکزی منصوبہ ساز ہےاور اس نے حملے کے لیے بم فراہم کیا
تھا۔
مقامی وقت کے مطابق چھبیس اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی
ٹیوٹ کی شٹل بس دہشت گردانہ حملے کی زد میں آگئی تھی، جس کے نتیجے میں تین چینی
اساتذہ ہلاک، ایک چینی استاد زخمی، اور متعدد پاکستانی اہلکار زخمی
ہوئے۔