مصر کے 70ویں قومی دن کے موقع پر چینی صدر کا مصری ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام

2022/07/23 15:47:59
شیئر:

23 جولائی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے مصر کے 70ویں قومی دن  کے موقع پر مصری صدر عبد الفتح السیسی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔   
 اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، مصر  ثابت قدمی کےساتھ خود مختاری کی راہ پرگامزن ہے جس سے ملکی ترقی کو فروغ ملا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں اثرو رسوخ بڑھاہے۔انہوں نے گزشتہ ماہ عالمی ترقی پر ہونے والےاعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میں اپنی اور صدر عبد الفتح السیسی  کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈائیلاگ نتیجہ خیزرہا اور یہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کی مضبوط آواز ہے۔ 
شی جن پھنگ نےکہا کہ وہ چین اور مصر کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور صدر سیسی کے ساتھ ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور چین اور مصر کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عالمی ترقیاتی انیشئیٹو کے نفاذ ،ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات  نیز دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے، چین اور مصر کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کےمقصدکی خاطر مصر کے صدر کے ساتھ مشترکہ کوشش و تعاون کے خواہاں ہیں ۔