استنبول میں "دی بلیک سی گرین انیشئیٹو" پر باضابطہ دستخط کر دیئے گئے

2022/07/23 16:24:23
شیئر:

بائیس جولائی کو ترکی کے شہر استنبول میں  ترکی کے وزیر دفاع  ہولوسی آکار ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو ،اور یوکرین کے وزیر انفراسٹرکچر اولیکساندرکبراکوف نے باضابطہ طور پر "دی بلیک سی گرین انیشئیٹو" پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق فریقین اوڈیسا سمیت یوکرین کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کو مربوط کریں گے۔ روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کریں گے جس میں تمام فریقوں کے نمائندے بحیرہ اسود میں بحری جہازوں کی نگرانی کریں گے۔ کوئی بھی فریق کسی متعلقہ  جہاز پر حملہ نہیں کرےگا۔  اس کے علاوہ، اناج کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے، اناج بردار جہاز موجودہ محفوظ راستے کا استعمال کریں گے، چینل میں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا مزید کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔رابطہ مرکز میں تمام فریق ان بحری جہازوں پر اناج کو لادنے اور اتارنے ، ہتھیاروں کے معائنے اور جہاز رانی کے راستے  وغیرہ،سب کی مشترکہ نگرانی کریں گے ۔