چین کی تمام موجودہ قیادت نے چین ساختہ ویکسین لگوانے کا سلسلہ مکمل کر لیا

2022/07/23 18:17:43
شیئر:

تیئیس جولائی کو چینی ریاستی کونسل کےجوائنٹ پریوینشن اینڈ کنٹرول میکانزم کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کی تمام موجودہ قیادت نےچین ساختہ کووڈ-۱۹ ویکسین لگوانے کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔
چین میں کووڈ-۱۹ کی تین ویکسینز کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےاور 100 سے زائدممالک نےچین کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے، ان میں سے متعدد ممالک میں چینی ساختہ ویکسین کو کم عمر بچوں کے لیے واحد ویکسین کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق  ترکی، سربیا، کمبوڈیا، فلپائن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن، انڈونیشیا، پیرو اور چلی  سمیت 30 سے زائد ممالک کے رہنماؤں نے بھی چین کی تیار کردہ ویکسین لگوائی ہے۔