شی جن پھنگ کےسفارتی تصورات کے مطالعے پر سمپوزیم کا انعقاد

2022/07/24 20:04:25
شیئر:

چوبیس جولائی کو بیجنگ میں شی جن پھنگ کےسفارتی تصورات کے مطالعے پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔سمپوزیم میں شریک شخصیات کا کہنا تھا  کہ  ایک بڑے ملک کی چینی خصوصیات کی حامل سفارت کاری کے مرکزی معمار کے طور پر،  شی جن پھنگ بین الاقوامی حالات کی بصیرت رکھتے ہیں، وقت  کی نبض کو سمجھتے ہیں اور عالمی رجحان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اصل سفارتی حکمت عملیوں اور اہم  خیالات و  تجاویز کا ایک سلسلہ پیش کیا، اس پورے عمل نے بتدریج شی جن پھنگ کے سفارتی خیالات تشکیل دیئے،نئے عہدمیں چینی سفارتکاری کے لیے بنیادی رہنمائی اور عمل کے رہنما خطوط فراہم کیے، بڑے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے چینی دانش سے ان کے  حل میں حصہ ڈالااور انسانی ترقی اور پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کی۔