چین کی دو کمپنیز ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن گلوبل ایوارڈ کی حقدار قرار پاگئیں

2022/07/24 16:23:14
شیئر:

19 جولائی کو ڈبلیو آئی پی او کے رکن ممالک کی اسمبلیوں کے دوران پہلے ڈبلیو آئی پی اوگلوبل ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ 62 ممالک کے 272 درخواست دہندگان میں سے 5 کمپنیز ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں جن میں سے دو چینی کمپنیاں ہیں۔چین یہ ایوارڈز جیتنے کے بعد پہلے ڈبلیو آئی پی او گلوبل ایوارڈمیں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے والا ملک بن گیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق ڈبلیو آئی پی او گلوبل ایوارڈ ،ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کیا گیا ایک عالمی ایوارڈ پروگرام ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ان کمپنیز اور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے املاکِ دانش کے استعمال سے ملکی اور غیر ملکی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ پانچوں ایوارڈ یافتہ کمپنیز اپنےحقوقِ املاکِ دانش کے اطلاق میں ڈبلیو آئی پی او  سے خصوصی رہنمائی اور معاونت حاصل کریں گی۔