چین کے خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب ماڈیول لانچ کر دیا گیا

2022/07/24 15:13:32
شیئر:

چوبیس جولائی کو چین نے اپنے خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب ماڈیول وین ٹھیان لانچ کیا۔ نیا ماڈیول کور ماڈیول کے بیک اپ اور ایک طاقتور سائنسی تجرباتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق، Long March-5B Y3  کیریئر راکٹ، چوبیس تاریخ کو دوپہر دو بج کر بائیس منٹ پر وین ٹھیان کو لے کر چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحل پر واقع وین چھانگ لانچ سائٹ سے اڑا اور تقریباً  495 سیکنڈز کے بعد لیب ماڈیول  راکٹ سے  الگ ہو کرکامیابی سے  مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا 24 واں فلائٹ مشن ہے۔ وین تھیان لیب ماڈیول چین کے خلائی اسٹیشن کا دوسرا حصہ اور پہلا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے۔ یہ بنیادی طور پر خلابازوں کے قیام، باہر نکلنے کی سرگرمیوں اور خلائی سائنس کے تجربات سرانجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس کے ساتھ وہ تھیان حہ کور ماڈیول کے لیے بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
بعد میں وین تھیان لیب ماڈیول کو، کور ماڈیول کمپلیس کے ساتھ  ملایا جائے گا اور شینزو  14 کے خلابازلیب ماڈیول میں داخل ہو کر کام کریں گے۔