عالمی ادارہِ صحت نے منکی پاکس کو " گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی" قرار دے دیا

2022/07/24 15:30:09
شیئر:

۲۳ جولائی کو عالمی ادارہِ صحت نے  " منکی پاکس " کو صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتِ حال قرار دے دیا ہے۔

 ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے ہفتے کے روز ایک پریس بریفنگ میں یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وبا کا پھیلاو جاری ہے اور عالمی ادارہِ صحت کو  75 ممالک اور خطوں سے 16,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ پانچ اموات کی بھی اطلاعات ہیں ۔

  یہ وائرس پہلی مرتبہ ۱۹۵۸ میں لیبارٹری کے بندروں میں پایا گیا تھا اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چوہوں کی طرح کے جانوروں  سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے یا پھر انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی یورپی ممالک اور شمالی امریکہ میں اس  وائرس کے متعدد کلسٹرز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہِ صحت کے  مطابق، منکی پاکس کی یہ مقامی بیماری جغرافیائی طور پر عموماًمغربی اور وسطی افریقہ تک محدود ہوتی ہے تاہم متعدد ممالک میں آنے والے مسافروں میں ان علاقوں سے آنے والے افراد نہ ہونے کے باوجود ، ان ممالک میں  منکی پاکس کے  تصدیق شدہ اور مشتبہ کیسز کی شناخت غیر معمولی ہے۔