ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ جاری ہے، تحقیقی رپورٹس

2022/07/25 15:56:29
شیئر:

گارجین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ، حالیہ دنوں جاری کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایشیائی نژاد  امریکیوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 
"سٹاپ ایشین امیریکن پیسیفک آئی لینڈرز ہیٹ "کی  ایک رپورٹ کے مطابق ، مارچ 2020 سے مارچ 2022 کے درمیان، پورے امریکہ میں ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے 11,400 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان نتائج سے کووڈ-۱۹ کی وبا کے بعد، ایشیائی کمیونٹیز کو ہراساں کرنے، ان سےبد زبانی کرنے  اور نفرت انگیز تقاریر کیے جانے میں مسلسل اضافے کا اشارہ ملتا ہے ۔سینٹر فار دی سٹڈی آف ہیٹ اینڈ ایکسٹریمزم کی ایک تحقیق کے مطابق  ایشیائی نژادامریکیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں 2020 اور 2021 کے درمیان 339 فیصد اضافہ ہوا ہے۔