امریکہ میں بے روزگاری الاونس کے لیے درخواست گزاروں کی تعداد آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2022/07/25 15:59:24
شیئر:

 اے پی کے مطابق ،گزشتہ ہفتے  امریکہ میں بے روزگاری الاونس کے لیے درخواست گزاروں کی تعداد آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسےافرادی قوت کی مارکیٹ کمزور ہونے کی علامت سمجھا جا سکتا ہے ۔
امریکہ کے شعبہِ محنت و افرادی قوت نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے بے روزگاری الاونس درخواستیں 7,000 سے بڑھ کر 251,000 ہو گئیں، جو پچھلے ہفتے کے 244,000 سے زیادہ ہیں ۔یہ تعداد  ۱۳نومبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہےاس وقت  265,000 امریکیوں نے بے روزگاری الاونس کے لیے درخواست دی تھی۔ بے روزگاری کی شرح مسلسل چوتھے مہینے بھی  3.6 فیصد رہی۔