چینی وزارت خارجہ کا نینسی پلوسی کے دورہِ تائیوان پر دوبارہ ردِ عمل

2022/07/25 19:44:21
شیئر:

پچیس جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےایک مرتبہ پھر کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا تائیوان کا دورہ کر نے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے چین نے بارہا امریکی فریق کے سامنے اپنی گہری تشویش اور پختہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے نینسی پلوسی کے دورہِ تائیوان کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ 
چاؤ لی جیان نے مزید کہاکہ چین ،امریکہ کے عمل کا شدت سے منتظر ہے۔ اگر امریکہ غلط فیصلوں پر قائم رہا تو چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے مضبوط اور طاقتور اقدامات کرے گا اور تمام سنگین نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔