وین تھین تجرباتی ماڈیول اور تھین حہ کور ماڈیول اسمبلی کی کامیاب ڈاکنگ

2022/07/25 09:06:11
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، چین کے وین تھین تجرباتی ماڈیول نے مدار میں داخل ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ سٹیٹس سیٹنگ مکمل کر لی ہے۔ بیجنگ  وقت کے مطابق 25 تاریخ کو 3:13 پر، یہ کامیابی سے تھین حہ  کور ماڈیول کی فارورڈ پورٹ سے منسلک ہو گیا اور ڈاکنگ کا عمل تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہا۔
یہ پہلی بار ہے کہ چین  کے دو 20 ٹن وزنی خلائی جہازوں نے مدار میں ملاپ اور ڈاکنگ انجام  دی ہے، اور یہ خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کے قیام  کے دوران پہلا خلائی ملاپ اور ڈاکنگ بھی ہے۔ مشن پلان کے مطابق، شینزو 14 کے چینی خلاباز   وین تھین تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوں گے۔