دروپدی مرمو نے بھارتی صدرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

2022/07/25 16:08:12
شیئر:

پچیس جولائی کو بھارت کی نومنتخب صدر دروپدی مرمو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ وہ بھارت کی دوسری خاتون صدر جب کہ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی صدر  ہیں ۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر انہوں نے بھارت کو ایک طاقتور اور خودکفیل  ملک بنانے  کے لیے کوشش کرنے  کی اپیل کرتے ہوئےامید ظاہر کی کہ ملکی ترقی میں خواتین مزید حصہ ڈالیں گی ۔